’’کراچی کو آپ نے مذاق بناکر رکھ دیا ہے‘‘ مشی خان مرتضیٰ وہاب پر برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر میں سائیکل ایمبولینس سروس متعارف کرانے کے اقدام پر اداکارہ مشی خان نے سخت ردعمل دیا ہے۔
مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں سائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنا شہریوں کے ساتھ مذاق ہے، سائیکل کے اوپر مریض بچنا بھی ہوگا تو نہیں بچے گا۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ چھوٹی اور تنگ گلیوں میں سائیکل چلانے کیلئے باہر سے سائیکل ریسنگ والوں کو بلائیں گے؟۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کو فوری اور تیز رفتار طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے، سائیکل ایمبولینس کے ذریعے مریض کو لے جانا مشکل اور وقت طلب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ سائیکل کے بجائے موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کی جاتی جو ٹریفک اور تنگ گلیوں میں تیزی سے حرکت کر سکتی جس سے مریض کو جلد قریبی اسپتال تک پہنچایا جاسکتا۔
مشی خان نے مرتضیٰ وہاب کو مشورہ دیتے ہوئے کہ آپ اس طرح کے مذاق مت کیا کریں شہریوں کے ساتھ اور بہتر ہے کہ آپ کوئی کامیڈی شو شروع کردیں۔
