پولیس تھانہ نرہن پر مسلح افراد کا حملہ‘مسلح افراد نے بارودی مواد کے ذریعے تھانہ نرہن کو تباہ کر دیا

دکی(قدرت روزنامہ)پولیس تھانہ نرہن پر مسلح افراد کا حملہ۔دکی میں مسلح افراد نے بارودی مواد کے ذریعے تھانہ نرہن کو تباہ کر دیا۔حملے کی وجہ سے تھانے کی دیواریں اور کمرے کرگئے ہیں ۔تھانہ نرہن میں نفری موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔چند روز قبل تھانہ نرہن پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد تھانہ نرہن کو خالی کر دیا گیا تھا۔
