آزاد کشمیر میں تقریرکرنے والوں کا نام لیں تو ذہن میں ایک چیز ’کرپشن‘ آتی ہے
جہاں حکومت وہاں کرپشن کی انتہاء، صوبے کو15سال میں 3ہزار ارب روپیہ ملا، سارا پیسا دبئی پہنچا دیا گیا، رانا ثناء اللہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امورسینیٹر رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تقریرکرنے والوں کا نام لیں تو ذہن میں ایک چیز ’ کرپشن ‘ آتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں تقاریر کرنے والوں کا نام لیں تو ایک چیز ذہن میں آتی ہے، کرپشن! کرپشن کے علاوہ ان کی کوئی میراث نہیں ہے، سندھ میں جہاں ان کے پاس اقتدار ہے۔
وہاں پر انہوں نے کرپشن کی انتہا کی ہوئی ہے۔ سارا پیسا پچھلے 15سال میں جو صوبے کو 3ہزار ارب ملا ہے وہ دبئی پہنچا دیا ہے، کرپشن کرنے میں ان کو کوئی شرم وحیا نہیں ہے، وہ کرپشن بتا کرکرتے ہیں اور فخر کرتے ہیں، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ لوگ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
بلاول بھٹو کا نام لیا جائے تو ذہن میں صرف کرپشن آتی ہے ۔سندھ میں کرپشن کی انتہا کردی ہے ۔ تین ہزار ارب دوبئی پہنچا دیا ۔ رانا ثناء اللہ pic.twitter.com/lEdyziIvSn
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) July 23, 2026
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ پی پی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دیں۔
کرپشن اور منی لانڈرنگ کے موجد کس منہ سے امانت داری کا درس دے رہے ہیں؟ رانا ثنا ہوش کے ناخن لیں اور سستی شہرت کی سیاست بند کریں۔ سندھ کیخلاف زہر اگلنے والے پہلے شریف خاندان کی بین الاقوامی لوٹ مار، فلیٹس کا کچا چٹھا کھولیں گے۔ یہ ساری بوکھلاٹ ہے کیونکہ ن لیگ کو آزاد کشمیر میں عبرتناک شکست نظر آرہی ہے
