فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا! چاندی کی قیمت میں کمی؛ جانیے ہفتہ 25 جولائی کے تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے صرافہ بازار سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کا رجھان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہفتہ 25 جولائی 2026 کے لیے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔
جاری کردہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ریتس کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 235 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 36 ہزار 166 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک تولہ 24 قیراط چاندی 12 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 297 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے کمی کے ساتھ 5 ہزار 398 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 53 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس چاندی 0.12 ڈالر کمی کے بعد 58.18 ڈالر پر ٹریڈ کرتی رہی۔
