آزاد کشمیر الیکشن میں وفاقی وزراء انتخابی عمل پر اثرانداز ہو رہے ہیں: شرجیل میمن کا الزام

میر پور(قدرت روزنامہ) سنیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں وفاقی وزراء انتخابی عمل پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے پری پول رگنگ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا ہے، انتخابات سے ایک روز قبل کشمیر میں بسیں لا کر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، تاہم 20 کروڑ کی بسیں بھیج کر کشمیر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

سنیئر وزیر سندھ نے مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے آیا خواجہ آصف کا حالیہ بیان پارٹی پالیسی تھا یا ذاتی رائے، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ’چور دروازے‘ سے اقتدار میں آئی اور کشمیری عوام بھی ایسے عناصر کو شکست دیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کو جوڑنے والی واحد جماعت ہے جب کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے مزید الزام لگایا کہ وفاقی وزراء نے انتخابی مہم کے دوران کشمیر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

WhatsApp
Get Alert