کھڈکوچہ سے کوریئر کمپنی کا منی ٹرک اور دو افراد اغوا، مغویوں کی رہائی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ، سکیورٹی ذرائع
دہشتگردی کی مالی معاونت کے لیے بینک ڈکیتیاں، گاڑیاں چھیننے اور بھتہ خوری کی وارداتیں جاری، سکیورٹی ذرائع

ان مجرمانہ کارروائیوں سے عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد تاوان کے لیے معصوم شہریوں کو اغوا کرنے لگے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24جولائی کو کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نےکھڈکوچہ سےکوریئرکمپنی کا منی ٹرک دو افراد سمیت اغوا کیا اور 26جولائی کومغویوں کے قتل کی دھمکی دےکرکوریئرکمپنی سےڈھائی کروڑروپےتاوان مانگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے والے دہشتگردی کےساتھ ساتھ بینک ڈکیتیاں،گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائےتاوان کی وارداتیں بھی کررہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشتگردی کی مالی معاونت کا طریقہ کار ظاہرکرتی ہیں، ان وارداتوں سےزیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجر اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بی ایل اے کی ایسی وارداتیں خوف و ہراس پھیلانے کی بھی کوششیں ہیں۔
