دنیا بھر کے ٹاپ 2 ہزار ٹریڈرز میں پہلی پوزیشن! وقار ذکاء نے ٹریڈنگ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

صرف 12 دن میں 74 فیصد ریٹرن کے ساتھ 74 ہزار ڈالرز منافع کما کر انعام میں انتہائی مہنگی مرسڈیز جی ویگن گاڑی جیت لی


لاہور(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلیواینسر اور کرپٹو ٹریڈر وقار ذکاء نے بین الاقوامی ٹریڈنگ مقابلے ویکس ٹریڈفائی ماسٹرز (WEEX TradeFi Masters) میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد ٹریڈرز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی، اس کامیابی کے ساتھ انہیں بطور انعام 2026ء مرسڈیز بینز جی ویگن بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ویکس ٹریڈفائی ماسٹرز ایک بین الاقوامی ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ چیمپئن شپ ہے، جس میں شرکاء کو ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف اسٹاکس اور کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، جہاں وقار ذکاء نے صرف 12 دن کے دوران 74 فیصد ریٹرن آن انویسٹمنٹ حاصل کیا، 40 ملین یو ایس ڈی ٹی ٹریڈنگ والیوم کا سنگ میل عبور کیا اور 74 ہزار امریکی ڈالرز کا خالص منافع کمایا، اس دوران ان کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی مجموعی مالیت بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی۔


منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلے میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد تجربہ کار ٹریڈرز نے حصہ لیا، تاہم وقار ذکاء نے اپنی کارکردگی کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سبقت حاصل کرلی، اس کامیابی کے اعتراف میں انہیں 2026ء ماڈل مرسڈیز بینز جی ویگن بطور گرینڈ پرائز دی گئی۔
کمپنی نے وقار ذکاء کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دیگر شرکاء کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، کمپنی کی جانب سے اس مقابلے میں شریک دیگر ٹریڈرز کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے آئندہ سیزن کے لیے مزید سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وقار ذکاء گزشتہ کئی برسوں سے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سرگرم ہیں اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ سے متعلق معلومات اور تجزیے بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert