مردوں کے فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں جھگڑا، بیچ بچاؤ کرانے والی خاتون ریفری زخمی

فرانس (قدرت روزنامہ)مردوں کے فٹبال میچ کے دوران جھگڑاتے کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے والی خاتون ریفری زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کلب میٹز اور نیدرلینڈز کے کلب فارچیونا اسٹارڈ کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں اس وقت غیرمتوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران خاتون ریفری میتھلڈ ڈیمونکے زخمی ہو گئیں۔

میچ کے 40ویں منٹ میں جرسی کھینچنے کے واقعے پر دونوں ٹیموں کے دو کھلاڑی آمنے سامنے آ گئے جس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی تنازع میں شامل ہوگئے۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے 26 سالہ ریفری نے مداخلت کی تاہم اس دوران وہ زمین پر گر پڑیں اور انہیں چوٹ بھی آئی۔

واقعے کے بعد طبی عملہ، سیکیورٹی اہلکار اور اسسٹنٹ ریفریز فوری طور پر میدان میں پہنچے۔ ریفری کئی منٹ تک گراؤنڈ پر رہیں جبکہ ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق وہ کنکشن کا شکار ہوئیں۔

اگرچہ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر انہوں نے بطور اسسٹنٹ ریفری اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تاہم ہاف ٹائم پر طبیعت ناساز ہونے کے باعث میدان چھوڑ دیا اور ان کی جگہ دوسرے اسسٹنٹ ریفری کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

WhatsApp
Get Alert