کیا اس تصویر میں چھپے شخص کو تلاش سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جو آنکھوں کو دھوکا دیتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ اوپر موجود تصویر میں چھپا ہے جس کو دیکھنا آسان نہیں۔
بصری دھوکا دینے والی تصاویر میں رنگوں، ساخت اور پس منظر کے ذریعے ایسی تصویر تیار کی جاتی ہے جو حقیقت سے مختلف محسوس ہوتی ہے۔
اس طرح کی تصاویر میں چھپی چیزوں کو تلاش کرنے سے ذہنی صلاحیتوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ دماغ کی تخلیقی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ کی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت اچھی ہے تو کیا اسے آزمانا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر اس میں چھپے شخص کو تلاش کرکے دکھائیں۔
جی ہاں واقعی اس تصویر میں ایک شخص موجود ہے جو پس منظر میں بہت اچھی طرح چھپ گیا ہے۔
آنکھوں کے سامنے موجود ہونے کے باوجود اسے دیکھنا آسان نہیں۔
ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی قدیم گھر کے بیرونی حصے کی تصویر ہے جس میں ایک شخص موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔
اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔
اس شخص نے اپنے جسم کو دیوار کی رنگت سے پینٹ کیا ہے ۔
یہ بصری معمہ ایک جرمن آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے تیار کیا تھا۔
آرٹسٹ کے مطابق درحقیقت یہ پراجیکٹ پینٹنگ، ماحول اور فوٹوگرافی کے باہمی ربط کے اظہار کے لیے ہے اور ان تمام عناصر کو اکھٹا کرنے سے ہی مکمل تصویر بنتی ہے۔
اگر آپ اس شخص کو ڈھونڈ نہیں سکے تو دروازے کے اوپر چھت کو غور سے دیکھیں وہاں آپ کو وہ شخص نظر آجائے گا جس کی نشاندہی نیچے تصویر میں بھی کی گئی ہے۔

