آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے،وزیراعظم

نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم چلائی،وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی قائد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا انتخابی کامیابی قائد نواز شریف اور پارٹی کی پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ شہباز شریف نے کہا نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم چلائی کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے آزاد کشمیر کی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا۔ سیاسی جماعتوں کی شرکت سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہو گا۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے 20 میں سے 19 حلقوں کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔ 14 نشستوں پر مسلم لیگ ن اور 5 پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔

WhatsApp
Get Alert