بلوچستان کو دانستہ خانہ جنگی اور برادر کشی کی جانب لے جایا جا رہا ہے، جان بلیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین خیر جان بلوچ کے قریبی عزیز عبدالغفور رند کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ اور ان کے فرزند محدود رند شہید اور بھائی عابد شدید زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ اندوہناک واقعہ نہایت قابلِ افسوس اور امن و امان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ بے گناہ انسانی جان کا ضیاع کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو دانستہ خانہ جنگی اور برادر کشی کی جانب لے جایا جارہا ہے اور انارکی کی صورتحال پورے علاقے میں پھلا دی گی ہے اس سے کسی تحریک کی آبیاری نہیں ہورہی ہے بلکہ سماج کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بلوچستان میں امن س امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکا ہے عملا بلوچستان میں کہیں بھی حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے۔
ہم اس المناک سانحے پر چیئرمین خیرجان بلوچ، عبدالغفور رند، ان کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید محدود رند کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے، اور زخمی عابد کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔آمین۔

WhatsApp
Get Alert