صبور علی نے دورانِ پروگرام اپنے سُسرال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کُتے بلیوں سے بہت ڈر لگتا ہے اور میرے سُسرال میں بہت سے پالتو کُتے اور بلیاں موجود ہیں . ‘اداکارہ نے کہا کہ ’اس کی وجہ سے مجھے شروع میں اپنے سُسرال جاتے ہوئے بہت ڈر لگتا تھا لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ تھوڑا ڈر کم ہوا ہے . ‘اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے بکرے سے بھی بہت ڈر لگتا ہے، اکثر قربانی کے موقع پر جب گھر میں بکرا آتا ہے تو اُس سے دور رہتی ہوں . ‘صبور علی نے مزید کہا کہ ’صدقے کے بکرے پر بھی دور دور سے ہی ہاتھ لگاتی ہوں کیونکہ مجھے کُتے بلیوں کی طرح بکروں سے بھی خوف آتا ہے . ‘واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی ہے . اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی . یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صبور کی بہن سجل علی نے بھی شوبز انڈسٹری سے ہی گزشتہ برس اپنا جیون ساتھی چُنا تھا اب اُن کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ علی انصاری سے شادی کا ارادہ کیا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے سُسرال میں پالتو کُتے بلی بہت ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اپنے سُسرال سے بہت ڈر لگتا ہے . سوشل میڈیا پر صبور علی کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام
کی ہے جس میں اداکارہ نے بطور مہمان شرکت کی جبکہ اُن کے ساتھ اداکار منیب بٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے .
متعلقہ خبریں