’عمران خان نے پیغام بھجوایا ہے کہ ان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی زعیم لغاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے اپنی صحت کے حوالے سے اہم پیغام بھجوایا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے اور انہیں فوری طور پر ڈاکٹر تک رسائی فراہم کی جائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں زعیم لغاری نے لکھا ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت اور خاندان کے دو افراد کو اپنا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی ہے، جس میں عمران خان نے کہا کہ ان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے بلکہ طبی معائنے اور علاج تک رسائی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح طور پر صحت کے معاملے کو سیاسی تنازعہ بنانے کے بجائے طبی سہولیات اور ڈاکٹر تک رسائی کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے، عمران خان کا پیغام تھا کہ میری صحت پر سیاست نہ کریں، اگر مجھے ڈاکٹر تک رسائی دینے کے لیے حکومت کو کسی قسم کی گارنٹی درکار ہے تو وہ دے دیں، لیکن خدارا میری صحت کو دیکھتے ہوئے مجھے فوری طور پر ڈاکٹر تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
خبر یہ ہے کہ
عمران خان کا جیل سے اہم پیغام
عمران خان نے جیل سے پیغام بھجوایا ہے کہ ان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تحریکِ انصاف کی ایک اہم شخصیت اور خاندان کے دو افراد کو یہ پیغام پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ "میری صحت…— Zaeem leghari (@Zaeemlegharii) August 9, 2026
خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی صحت سے متعلق مختلف اطلاعات اور دعوے زیرِ گردش ہیں، عمران خان کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی ام نئی اطلاعات کے بعد ان کے اہلخانہ، پارٹی قیادت اور متعلقہ حکام کی جانب سے مزید وضاحت اور تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم زعیم لغاری کی جانب سے بیان کردہ پیغام میں عمران خان کی بنیادی تشویش ان کی صحت اور فوری طور پر ڈاکٹر تک رسائی حاصل کرنا قرار دی گئی ہے۔
