وزیراعلیٰ مریم نواز کا راولپنڈی، اٹک اور گجرات کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ، نکاسیٔ آب آپریشن پر شاباش

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی، اٹک اور گجرات کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کرکے بارش کے دوران ہی تیز ترین نکاسیٔ آب آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے بعد چند ہی گھنٹے میں پانی کے نکاس پر شاباش دی اور بارش کے بعد نکاسیٔ آب پر صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کی سہولت کے پیش نظر نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور نالہ لئی میں برساتی طغیانی کے پیش نظر بہترین حفاظتی اقدامات کا حکم دیا۔

WhatsApp
Get Alert