آج کے بل میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جس سے خدانخواستہ کسی چیز کو خطرہ ہو: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج کے بل میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جس سے خدانخواستہ کسی چیز کو خطرہ ہو۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو آخری آئینی ترمیم ہوئی تھی آج اس کے مطابق قانون کو ڈھالا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پورا بل آج پڑھ کر سنایا گیا ہے، اس میں عجلت والی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس پر بحث ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہے احتجاج کرنا وہ جس چیز پر چاہے احتجاج کریں، ان کی مرضی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان میرے لیے بڑے قابل احترام ہیں۔ بل کا مسودہ تمام لوگوں کے پاس موجود تھا۔
خیال رہے کہ حکومت نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں فورسز ایکٹ ترمیمی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026ء کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
