چاغی: زیارت بلانوش میں لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاوس کو آگ لگا دی گئی

چاغی (قدرت روزنامہ)ضلع چاغی کے علاقے یونین کونسل زیارت بلانوش میں نامعلوم مسلح افراد نے لوکل گورنمنٹ کے ریسٹ ہاس میں توڑ پھوڑ کے بعد قیمتی سامان اٹھا لیا اور عمارت کو آگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ چاغی کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ریسٹ ہاس میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور مبینہ طور پر قیمتی سامان ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بعد ازاں ریسٹ ہاس کی عمارت کو آگ لگا دی، جس سے عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں ہونے والے مالی نقصان اور دیگر تفصیلات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گ
