بنگلہ دیشی حافظ نورالدین نے مکہ مکرمہ کے عالمی قرآن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی


مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے 46ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی قرآن مقابلے میں بنگلہ دیش کے حافظ نورالدین محمد زکریا نے چوتھی کیٹیگری (مسلسل 15 پارے حفظ کرنے، تجوید اور حسنِ قراءت) میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کردیا۔
اس باوقار مقابلے میں دنیا بھر کے 133 ممالک سے 334 سے زائد حفاظِ کرام نے شرکت کی۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے الرائحان انٹرنیشنل مدرسے کے طالب علم حافظ زکریا کو اس شاندار کامیابی پر سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے ایک لاکھ 50 ہزار سعودی ریال کا نقد انعام اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں انہیں اسی اعزازی شیلڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert