قلات، کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین کا ٹائر پھٹ گیا، 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی

قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے قریب کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی، ذرائع کے مطابق استاد جہانزیب کی مسافر وین کوئٹہ سے قلات جاتے ہوئے ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے کلینر کوئنگ کے رہائشی شازیب عرف کاکو موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert