پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کے خواہشمند شہریوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کردیا ہے۔

نئے انتظام کے تحت مذکورہ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے اور شہری رات 12 بجے تک پاسپورٹ سے متعلق خدمات حاصل کرسکیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست 2026 سے ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام جاری ہے، پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگی۔

حکومت کے مطابق اوقات کار میں اضافے کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول، تجدید اور دیگر متعلقہ سہولیات کے لیے اضافی وقت فراہم کرنا اور دفاتر میں عوامی رش کو کم کرنا ہے۔ بالخصوص ملازمت پیشہ افراد اور وہ شہری جو معمول کے دفتری اوقات میں پاسپورٹ دفتر نہیں پہنچ سکتے، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے پاسپورٹ سروسز میں توسیع کے ساتھ شہریوں کے لیے شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات کو بھی مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ شہریوں کی بنیادی شناخت اور بیرون ملک سفر کے لیے اہم دستاویزات ہیں، اس لیے ان کے حصول اور تجدید کے عمل میں آسانی عوام کے لیے براہ راست سہولت کا باعث بنتی ہے۔

نئے ڈبل شفٹ نظام سے شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے، تجدید کرانے اور متعلقہ معاملات نمٹانے کے لیے معمول کے اوقات کے علاوہ بھی دفتر آنے کا موقع ملے گا۔

اس اقدام سے توقع ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں رش اور انتظار کے دورانیے میں کمی آئے گی اور شہریوں کو زیادہ بہتر انداز میں خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

حکام کے مطابق شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات کے حصول کے دوران مقررہ طریقہ کار اور ضروری دستاویزات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ درخواستوں پر بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert