ٹک ٹاکر عائشہ شمسو کے قتل کا معمہ حل ،باپ،بھائی، کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر عائشہ شمسو کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، باپ، بھائی، کزن نے مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق محبوب نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے، ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ کو باپ اور بھائی نے مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا، قتل میں ٹک ٹاکر کے کزن بھی ملوث ہیں۔

کیمروں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیاگیا، ٹاک ٹاکر کو 14 اگست کی شام ٹیکسلا میں قتل کیا گیا تھا۔
ملزمان کی فائرنگ سے عائشہ کی بہن اور بھائی زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے عائشہ شمسو کے قتل کے مرکزی ملزم اور 2 شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹک ٹاکر کے والد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر کی سوشل میڈیا پر آنے کو گھر والے پسند نہیں کرتے تھے، پہلے انہوں نے اس کو روکا، لیکن جب مقتولہ نے ٹک ٹاک کی سرگرمیاں نہیں روکیں تو پھر ملزمان نے اندوہناک کام کیا۔ ملزمان کو باقاعدہ چالان کیا جائے گا اور کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert