اپنا گھر بنانا ہوا اب انتہائی آسان، بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ’گھر ہو تو اپنا‘ کے تحت نجی بینکوں سے آسان اقساط پر ایک کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ’گھر ہو تو اپنا‘ کے تحت شہریوں کے لیے اپنا گھر آسانی سے بنانے کا خواب پورا ہو رہا ہے اور شہری 40 لاکھ روپے تک قرض آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

تاہم شہری یہ جاننا چاہتے ہیں کہ 40 لاکھ کے قرض پر انہیں ماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی۔

اہلیت:

ہر وہ پاکستانی شہری جو درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو اور پہلی بار گھر بنانا چاہتے ہیں۔

درخواست دہندگان کے پاس پہلے سے ہی اپنے نام پر کوئی رہائشی جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔

قرض کا استعمال:

فنانسنگ کا استعمال نیا مکان یا فلیٹ خریدنے، پہلے سے ملکیتی پلاٹ پر گھر بنانے، یا پلاٹ خریدنے اور گھر کی تعمیر کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

اہل ہاؤسنگ یونٹس میں 10 مرلہ یا 2,720 مربع فٹ تک کے گھر شامل ہیں، جب کہ فلیٹس اور اپارٹمنٹس کا رقبہ 1500 مربع فٹ تک ہو سکتا ہے۔

فنانسنگ اور میعاد:

اسکیم کے تحت 10 ملین روپے (ایک کروڑ) روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 20 سال ہے، پہلے 10 سالوں کے لیے سرکاری مارک اپ سبسڈی لاگو ہوتی ہے۔

فنانسنگ ٹو ویلیو کا تناسب 90:10 ہے، یعنی درخواست دہندگان جائیداد کی قیمت کا 10% حصہ بطور ایکویٹی دیتے ہیں جبکہ بینک بقیہ 90% کی مالی معاونت کرتا ہے۔

40 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط:

40 لاکھ روپے کے قرض پر 20 سال کی مدت کے لیے ماہانہ قسط 26,398 روپے ہوگی۔

اگر قرض کی مدت 15 سال ہے تو پھر ماہانہ قسط 31,632 روپے جب کہ 10 سالوں کے دوران 42,426 روپے ہو گی۔

WhatsApp
Get Alert