بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا، تاہم انہوں نے ملاقات کے احوال کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ ملاقات کے حوالے سے باہر بات نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یا قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد نورین نیازی خوش تھیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں۔
