نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ کا ہزارہ قوم سے متعلق متنازع بیان شرمناک ہے ‘ پارٹی لیڈرشپ نام نہاد صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا فوری نوٹس لے : ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ

یہ ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد مختلف اقوام کو نیشنل پارٹی کے مثبت بیانیے سے دور کرنا ہے


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ نے نام نہاد صوبائی صدر اسلم بلوچ کی جانب سے ہزارہ قوم کے شناختی کارڈز سے متعلق دیے گئے سوشل میڈیا بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بلوچستان مختلف اقوام بالخصوص ہزارہ قوم کو نیشنل پارٹی کے اندر نام نہاد مافیا کی جانب سے پارٹی کے خوبصورت اور مثبت بیانیے سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ نے پارٹی لیڈرشپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلم بلوچ کے اس غیر ذمہ دارانہ اور متنازع بیان کا فوری نوٹس لیں۔

WhatsApp
Get Alert