صحبت پور میں پٹرول پمپ اور پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے 3 نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

سول ہسپتال میں مردہ خانے کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث پولیس اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا


لاشوں کو شناخت اور تحفظ کے لیے ڈیرہ اللہ یار یا ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا جائے گا
صحبت پور (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صحبت پور کی نیو تحصیل جیا خان کھوسو کے تھانہ جیانی کی حدود میں سابق یونین کونسل ناظم محمد اسحاق کھوسو کے پٹرول پمپ اور پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی نفری کی قلت کے باعث تھانے کا محرر لاشیں تحویل میں لے کر فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا۔سول ہسپتال میں مردہ خانے کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عدم شناخت اور تحفظ کی غرض سے پولیس کی جانب سے تینوں لاشوں کو ڈیرہ اللہ یار یا ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا جائے گا تاکہ وہاں مردہ خانے میں رکھ کر ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert