آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ مکمل، ن لیگ کی 6 نشستوں پر کامیابی

آزاد کشمیر (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ مخصوص نشستوں کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن مجموعی طور پر 6 نشستیں جیتنے میں کامیاب۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 12 ووٹ ملے۔

علما و مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق نے 12 ووٹ حاصل کیے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی مریم کشمیری، سحرش قمر اور مریم ادریس کامیاب قرار پائیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید بھی کامیاب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ اوورسیز نشست پر مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

یوں مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں میں ٹیکنوکریٹ، علما و مشائخ اور خواتین کی نشستوں سمیت مجموعی طور پر 6 نشستیں حاصل کیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے خواتین کی 2 اور دیگر نشستوں پر 2 نشستیں حاصل کیں۔

WhatsApp
Get Alert