اداکارہ رمشا خان کی بہن کا روایت سے ہٹ کر نکاح زیرِ بحث! ’قبول ہے‘ کی جگہ کیا کہا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں لیکن سب سے زیادہ اداکارہ کی بہن کے نکاح کی ویڈیو نے توجہ سمیٹی۔

دن میں ہونے والی نکاح کی تقریب کے دوران معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی، وہیں دلہن کی بہن رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان خٹک کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی۔

یہ اب تک واضح نہیں کہ آیا یہ جوڑا شادی میں شریک نہ تھا یا ان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آسکی البتہ علیشا خان کی جانب سے نکاح کے وقت روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی زبان میں کیوں ادا کی گئی۔

کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کو زیادہ خوبصورت قرار دیا جب کہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

WhatsApp
Get Alert