سسٹم میں ٹیکنیکل بیماری پیدا ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کی ایک رکن کورم کی نشاندہی کرتی ہیں اور ایوان کی کارروائی رک جاتی ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سسٹم میں ایک ٹیکنیکل بیماری پیدا ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے وتیرہ بنالیا انکی ایک ممبر کورم کی نشاندہی کر دیتی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا پتا نہیں کہاں سے آجاتے ہیں، ہم عوامی ایشوز پر بات کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ جو کورم کی نشاندہی کرتے یا یہ جو کر رہے ہیں ان سے سوال ہونا چاہیے۔ اس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے، سیشن کا بل بنتا ہے، پیسہ خرچ ہوتا ہے لیکن یہ اسے چلنےنہیں دیتے۔

پلوشہ خان نے کہا وہ چیزیں جو ہم نے آج زیر بحث لانی تھیں اس پر بات نہ ہوسکی، بہت اہم معاملات پر بات کرنی تھی لیکن سمجھ میں نہیں آتا یہ کوئی سیٹ گیم ہے، کیا ہے؟ حکومت بھی ایوان چلا سکتی تھی لیکن نہ جانے کیوں انہوں نے عین وقت پر معاملات خراب کیے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert