ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کیلئے یونین سے مذاکرات سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ پی آئی اے کیلئے 15 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار ڈالر کی حکومتی گارنٹی بھی منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں کراچی کے کے-فور منصوبے کیلئے 7 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ منظور کر لی گئی، کے-فور منصوبے کی رقم سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو منتقل کی تھی۔
ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کر لی گئی، ایف سی بلوچستان کو گرانٹ وزارت خزانہ کی بچت سے دی جائے گی۔
ای سی سی نے درآمدی گندم کے بروقت استعمال کیلئے پاسکو کی تجویز کی منظوری دے دی ہے، پاسکو کا گندم اسٹاک 85 فیصد مقامی، 15 فیصد درآمدی گندم پر مشتمل ہو گا۔
اجلاس میں غیر ملکی سپلائرز کے اکاؤنٹ پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے کسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولت استعمال کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی تعاون کیلئے سیل پرچیز معاہدے کی منظوری بھی دے دی، اوکیو ٹریڈنگ اور پی ایس او کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔

WhatsApp
Get Alert