عام تعطیل کا اعلان ! تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جس میں کہا گیا کہ وفاقی فیصلے کی روشنی میں اقدام: بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کے اعلان کی روشنی میں کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست بروز بدھ صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے 12 ربیع الأول کے سلسلے میں صوبے بھر میں جلوس، محافلِ میلاد اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کی تیاریاں جاری ہیں
