ڈالر 278 روپے سے اوپر، پاؤنڈ 380 کے قریب! جانیے غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی کرنسی مارکیٹس میں 25 اگست کی صبح غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے میں خریدا جبکہ 278.65 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاریکس مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 278.65 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی 380.25 روپے جبکہ یورو کی قیمت فروخت 327.71 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں 73.90 روپے میں خریدا اور 74.60 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت خرید 75.60 روپے اور قیمت فروخت 76.50 روپے ہے۔

اسی طرح کینیڈین ڈالر 200.50 روپے میں خرید اور 204.95 روپے میں فروخت، آسٹریلوی ڈالر 194.65 روپے میں خرید اور 198.35 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 38.20 روپے اور فروخت 38.95 روپے رہی، جبکہ جاپانی ین 1.7339 روپے میں خریدا اور 1.8337 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.45 روپے جبکہ قیمت فروخت 277.95 روپے ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ 378.56 روپے میں خریدا اور 379.25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یورو کی قیمت خرید 324.02 روپے اور فروخت 324.60 روپے ہے۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 73.90 روپے اور فروخت 74.03 روپے، کینیڈین ڈالر 201.17 روپے خرید اور 201.53 روپے فروخت جبکہ آسٹریلوی ڈالر 198.12 روپے خرید اور 198.47 روپے فروخت کی سطح پر موجود ہے۔

چینی یوآن کی انٹربینک قیمت خرید 41.26 روپے اور فروخت 41.34 روپے، جاپانی ین 1.7454 روپے خرید اور 1.7485 روپے فروخت ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ریٹس کے مطابق سوئس فرانک 346.61 روپے میں خریدا اور 347.24 روپے میں فروخت، سنگاپور ڈالر 218.95 روپے میں خرید و فروخت، ہانگ کانگ ڈالر 35.39 روپے خرید اور 35.46 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert