ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح پر آگیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
جنگ سے پہلے 20 لاکھ ایرانی ریال میں تقریباً 4 کلو ٹماٹر، آدھا کلو مرغی اور ایک لیٹر سے کچھ کم کھانے کا تیل خریدا جا سکتا تھا لیکن آج اتنی ہی رقم میں آدھی مقدار بھی نہیں خریدی جاسکتی۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت 71 فیصد، مرغی کی 74 فیصد اور کھانے کے تیل کی قیمت میں 177 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
