کوئٹہ، کچلاک بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہلمند افغانستان کا رہائشی موقع پر ہلاک

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس پر ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت افغانستان کے صوبہ ہلمند کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert