سانحہ زیارت منگی ڈیم انکوائری کمیشن کی سماعت؛ آئی جی پولیس کی رپورٹ جمع، صوبے میں 49 پی ایس پی افسران کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

افسران کی کمی پر کمیشن کا اظہار تشویش، پولیس کو جدید اسلحہ اور ضروری آلات فراہم کرنے کی ہدایت


شہداء کے ورثاء کو سرکاری ملازمت، معاوضہ اور بچوں کی تعلیم دی جا رہی ہے: آئی جی بلوچستان؛ آئندہ سماعت 7 ستمبر کو ہوگی
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سانحہ زیارت منگی ڈیم دہشتگرد حملہ، تحقیقاتی کمیشن کی کھلی عدالت میں سماعت۔ جسٹس محمد عامر نواز رانا کی زیر نگرانی تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی۔ آئی جی بلوچستان محمد طاہر اور اے آئی جی لیگل کمیشن کے روبرو پیش۔ آئی جی بلوچستان نے منگی ڈیم حملے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیشن میں جمع کرا دی۔ پولیس کی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کمیشن نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیں۔ شہداء کے لواحقین کے لیے منظور شدہ پیکیج پر کمیشن کو بریفنگ۔ شہداء کے ورثاء کو تنخواہ، مالی معاوضہ اور دیگر مراعات فراہم کی جا رہی ہیں، آئی جی بلوچستان۔ شہداء کے خاندانوں میں سے ایک حقدار فرد کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی، آئی جی بلوچستان۔ یتیم زیر کفالت بچوں کی تعلیم کے لیے BEEF کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئی جی پولیس۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں، آئی جی بلوچستان۔
بلوچستان میں پی ایس پی کیڈر کی تقریباً 49 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف۔ 49 خالی پی ایس پی آسامیوں سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، آئی جی بلوچستان۔ بلوچستان میں پی ایس پی افسران کی کمی پر تحقیقاتی کمیشن کا اظہار تشویش۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا اہم ترین ادارہ ہے، تحقیقاتی کمیشن۔ بلوچستان پولیس کو جدید اسلحہ، ضروری آلات اور سہولیات فراہم کی جائیں، تحقیقاتی کمیشن۔ پولیس کی جانب سے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
تحقیقاتی کمیشن کی معاونت کے لیے پولیس رابطہ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت۔ باخبر، تجربہ کار اور اچھی شہرت کے حامل افسران پر مشتمل رابطہ ٹیم بنائی جائے، کمیشن۔ شہداء کے لواحقین کے وکلاء کو پولیس رپورٹ کی مکمل نقل فراہم کر دی گئی۔ وکلاء کا پولیس رپورٹ کا جواب آئندہ سماعت یا اس سے قبل جمع کرانے کا اعلان۔ زیارت، لورالائی اور سنجاوی سے شہداء کے لواحقین اور گواہان کمیشن کے روبرو پیش۔ شہداء کے لواحقین اور گواہان کی رجسٹریشن 3 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر مختصر رپورٹ جمع کرائیں گے۔ منگی ڈیم دہشتگرد حملہ تحقیقاتی کمیشن کی آئندہ سماعت 7 ستمبر کو دوپہر ایک بجے ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert