واشک: ڈیوٹی سے واپسی پر کسٹمز کے 3 اہلکار لاپتہ، اغواء کا شبہ

تینوں اہلکار بالی کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر تعینات تھے، بازیابی کے لیے کوششیں جاری


دو روز قبل ماشکیل سے بھی پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا: پولیس ذرائع
واشک (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پولیس ذرائع کے مطابق واشک میں کسٹمز کے 3 اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں اہلکاروں کی ڈیوٹی بالی کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر تھی۔ ڈیوٹی سے واپسی پر تینوں اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں اور اس بات کا قوی شبہ ہے کہ ان اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ کسٹمز اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعے سے دو تین روز قبل اسی ضلع کی تحصیل ماشکیل سے پولیس کے چار اہلکاروں کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert