قانون کی حکمرانی ہماری قوم نے خود قائم کی، لکی مروت میں امن کیلئے بھی متحد ہونا ہوگا، شیر افضل مروت

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کا علاقائی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لکی مروت کا ہنگامی دورہ ، لکی مروت پولیس اور امن کمیٹی کے جرگہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم اپنی سرزمین پر کسی صورت دہشت گردی قبول نہیں کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور لکی مروت کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ضلع لکی مروت کے تمام عوام سے اپیل ہے کہ ساڑھے پانچ بجے تک بڑی تعداد میں اس پنڈال میں پہنچیں اور امن کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

شیر افضل مروت نے کہا پاکستان میں یہ واحد سرزمین ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہماری قوم نے خود قائم کی ہے۔ لکی مروت میں امن کے قیام کے لیے ہمارے غیور قبائل اور قبائلی نوجوان دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں، جبکہ ہمارے بہادر پولیس جوان بھی جانوں کی پروا کیے بغیر دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ آج شام ساڑھے پانچ بجے لکی مروت کے ہر غیور شہری سے کہتا ہوں کہ گھروں سے نکلیں اور امن کے اس پنڈال میں بھرپور تعداد میں پہنچیں۔ ہم اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں اور امن کے لیے متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert