پرائیویٹ ڈاکٹرز کی معائنہ فیس 200 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، 5، 7 اور 10 ہزار روپے لینا بھتہ ہے, اختیار ولی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے اگر ڈاکٹر صاحبان پرائیویٹ پریکٹس کرنا چاہیں تو ضرور کریں لیکن پرائیویٹ ہسپتالیا کلینک میں معائنہ فیس 200 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے، پانچ ہزار ، سات ہزار اور دس ہزار معائنہ فیس وصول کرنا بھتہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پراپنے بیان میں انہوں نے کہا مرکز اور صوبے اس پر متفق ہوکر اس پالیسی کو پورے پاکستان میں نافذ کرے۔ ورنہ اسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال شفاء اور کُلثوم صرف اسلام آباد کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو ایسے لُوٹتے ہیں کہ کھانسی زکام کیلئے بھی جائیں تو ایک آدھ دن کیلئے ایڈمٹ کر دینگے اور دو ڈھائی لاکھ وصول کر لیں گے، اگر خدانخواستہ کوئی بڑی بیماری ہوئی تو گھر اور خواتین کا زیور بیچنا پڑے گا۔ کیا مسیحا ایسے ہوتے ہیں ؟؟
