ژوب میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ژوب (قدرت روزنامہ )ژوب میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ دریائے ژوب پل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں نوجوان بختیار خان حریفال جاں بحق ہوگیا، جبکہ حمید اللہ اور نواب خان ساکنان اپوزئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ژوب میں دو روز قبل موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا داد خان شیرانی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد داد خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔دونوں حادثات کے بعد متاثرہ خاندانوں میں سوگ کی فضا پائی جارہی ہے۔ شہریوں نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے شاہراہوں پر احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین پر مثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
