ہماری حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک ہے ،مولانا فضل الرحمان

سکھر (قدرت روزنامہ)سکھر میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت قوم سے شعور چھیننا چاہتی ہے، یہ ملک ہمارا ہے وطن کے ساتھ محبت کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتظامی یونٹ، صوبے بن جاتے ہیں تو اس کی کیا تیاری ہے؟
فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہماری حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک ہے۔
