بلوچستان اسمبلی اجلاس،کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو چیمبرز الاٹ نہ کرنے پر اپوزیشن کا واک آوٹ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیشنل پارٹی کے رکنِ اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی جانب سے دو سال گزر جانے کے باوجود مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو ان کے چیمبرز الاٹ نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا، جس پر احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے اسمبلی اجلاس سے واک آٹ کر دیا۔ تاہم، بعد میں حکومتی اراکین کی جانب سے اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائے جانے پر اپوزیشن اراکین ایوان کی کارروائی میں دوبارہ شریک ہو گئے۔

WhatsApp
Get Alert