پشین کے علاقے زیارت کراس پر مسلح افراد کا پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے علاقے زیارت کراس پر مسلح افراد کا پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر حملہ۔پولیس ذرائع كے مطابق رات گئے مسلح افراد نے زیارت کراس پر واقع پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس کو نشانہ بنایا۔حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح افراد نے ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پی ڈی ایم اے حکام كے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کی 12 ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔پوليس ذرائع كے مطابق حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
