پسنی زیرو پوائنٹ پر مسلح افراد نے کسٹم، ایکسائز اور پولیس کی چیک پوسٹوں کو نذر آتش کردیا

گوادر(قدرت روزنامہ) مسلح افراد کا کوسٹل ہائی وے پر واقع پسنی زیرو پوائنٹس کی چیک پوسٹوں پر حملہ۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم، ایکسائز اور پولیس کے چیک پوسٹوں کو نذر آتش کردیا۔ مسلح افراد نے چیک پوسٹس پر کھڑی سرکاری گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ حملہ آوروں نے پولیس، کسٹم اور ایکسائز اہلکاروں کے سرکاری اسلحے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مکران کوسٹل ہائی وے سمیت قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
