شیرانی، ڈی آئی خان قومی شاہراہ سے مسافر بس سے کسٹم کانسٹیبل سمیت تین افراد مبینہ اغوا


شیرانی (قدرت روزنامہ)ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر شیرانی کے علاقے خاورینہ کے قریب مسافر بس سے کسٹم کانسٹیبل سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر اتار کر اغوا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا معلومات دینے سے گریز پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مسلح افراد نے شیرانی کے علاقے خاورینہ میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کو روک کر کسٹم کانسٹیبل سلیم درانی سمیت تین افراد کو ساتھ لے جایا گیا تاہم دیگر دو افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی واقعے کی تصدیق یا تردید کے لیے ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ اور ایس پی سے رابطے کی بار بار کوشش کی گئی مگر کوئی جواب نہیں ملا انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید نہ ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس اور تشویش پائی جاتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert