پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرنامناسب موادبچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کررہا ہے۔
