نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے ٹائمز اسکوائر کے مقام پر بینک آف امریکا کی نائب صدر پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ بظاہر بلااشتعال اور بے ترتیب نوعیت کا تھا، حملہ آور خاتون دو چاقو لہراتے ہوئے پولیس کی جانب بڑھی اور تقریباً 4 منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتی رہی۔
واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو قابو کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
