قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کردیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا۔
صدرپی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ جنوری میں ہو گی۔
