پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنےکا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے، محمد یوسف

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنےکا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں، ہم ظہیرعباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے، یہ سب پاکستان کرکٹ میں اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شورختم کرسکتے ہیں، 1992 ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام بار بار دہرایا جا رہا ہے، ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹی ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کرسکتے ہیں، پاکستان کرکٹ کو فیلڈ پر فوکس کرنا چاہیے، بورڈ روم پر نہیں، پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنےکاواحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔

WhatsApp
Get Alert