اُن کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، محسن نقوی کا بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے۔
محسن نقوی نے کہا انگلینڈ میں جو کچھ کیا، ضروری تھا، پرفارمنس کےعلاوہ دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں۔
محسن نقوی کاکہنا تھا ابھی وقت نہیں کرکٹ کے علاوہ بات کروں، تنقید سے نہ گھبرایا ہوں ناگھبراتاہوں، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا۔
