نوجوانوں کیلئے الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے ماہانہ قسط کے سوا دیگر واجبات مسترد کردیے

لاہور(ـقدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نوجوانوں کےلیے”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک اسکیم“ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا۔ انھوں نے ماہانہ قسط کے سوا دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں اور طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنےکا حکم دیا، سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کا دائرہ کار بتدریج وسیع اور سرکاری ملازمین، ڈپارٹمنٹس، ڈیلیوری بوائز تک وسیع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، اسکیم میں ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا۔

بریفنگ کے مطابق بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی، خواہش مند طلبہ کو ای بائیک چلانے کے لیے 2 روزہ ٹریننگ مفت کرائی جائے گی۔ جبکہ اسکیم میں اہل طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert