خضدار کے علاقے آڑینجی پورالی میں مینگل قبیلے کے دو گروہوں میں فائرنگ، کشیدگی برقرار
عوام کا ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کا مطالبہ

خضدار (قدرت روزنامہ)تحصیل وڈھ کے علاقے آڑینجی پورالی میں مینگل قبیلے کے دو گروہوں کے ماہین آتشین اسلحہ سے ایک دوسرے پرفائرنگ ۔ کوئی جانی ومالی نقصانات کی اطلاع نہیں۔ وڈھ کے علاقے آڑینجی پورالی میں مینگل قبیلے کے دو گروہوں، رمضاند زئی مینگل اور ابراہیم زئی مینگل، گزشتہ دو روز سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں اور ایک دوسریپر وقفے وقفے سے فائرنگ کررہے ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق ابتک کوئی جانی ومالی نقصانات کی اطلاع نہیں ۔سنگین صورتحال کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ عوام نے ضلع انتظامیہ اور انتظامیہ وڈھ سے فوری نوٹس لینے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
