سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے ایک بار پھر مؤقف واضح کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 20 کے گرینڈ پریمیئر میں سلمان خان ایک بار پھر میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئے۔ پروگرام کے دوران بات ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں کہا، آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل ہوں۔ بگ باس کی جانب سے سنگل رہتے ہوئے خوش ہونے کی بات پر سلمان خان نے برجستہ جواب دیا کہ وہ بھی فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سلمان خان کی سنگل زندگی بگ باس کے پلیٹ فارم پر پہلے بھی کئی بار زیر بحث آچکی ہے۔ بگ باس 16 کے دوران بھی سلمان خان نے اپنی غیر شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ سنگل رہنا مکمل طور پر ان کا اپنا فیصلہ نہیں تھا۔
سلمان خان ماضی میں شادی اور محبت سے متعلق متعدد سوالات کا سامنا کرچکے ہیں۔ ان کی نجی زندگی کو ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم ان میں سے بعض تعلقات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔
عہد کریں تو نبھانے کا دعویٰ سلمان خان ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ عہد کرنے سے خوفزدہ نہیں بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتے ہیں تو اسے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے احترام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خواتین کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert